مری میں حکومت کے جلسے نے نوازلیگ کے مستقبل کا نقشہ واضح کردیا ‘عوام نے حکومتی جلسے سے لاتعلق رہ کر شریفوں کی لوٹ مار اور عوام دشمن بجٹ مسترد کردیئے‘پاکستان کے دشمن وہ ہیں جنہوں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سلامتی کیلئے جندال سے خفیہ مشاورت کی‘عمران خان قوم کی امید اور وفاق پاکستان کے استحکام کی واحد علامت کی طور پر ابھرے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاویدکا وزیر مملکت اطلاعات کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 27 مئی 2017 22:07

مری میں حکومت کے جلسے نے نوازلیگ کے مستقبل کا نقشہ واضح کردیا ‘عوام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاویدکہا ہے کہ مری میں حکومت کے آج کے جلسے نے نوازلیگ کے مستقبل کا نقشہ واضح کردیا ہے۔مری کے عوام نے حکومتی جلسے سے لاتعلق رہ کر شریفوں کی لوٹ مار اور عوام دشمن بجٹ مسترد کردیے ہیں۔مری، پوٹھوہار اور پنجاب کے عوام نے پیغام دے دیا کہ وہ آل شریف کو مزید مہلت دینے کو تیار نہیں۔

ہفتہ کو و زیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی سمجھ لیں پنجاب کے عوام نواز شریف کے احتساب کا فیصلہ کئے ہوئے ہیں۔جعلی سکیموں اور جھوٹے نعروں کے ذریعے عوام کو مزید بہلانا اور پھسلانا ممکن نہیں۔پاکستان کے دشمن وہ ہیں جنہوں نے "ڈان لیکس" کے ذریعے افواج پاکستان پر کیچڑ اچھالا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دشمن وہ ہیں جنہوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے قوم کو مقروض بنایا۔ فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے دشمن وہ ہیں جنہیں کشمیریوں سے زیادہ انکے قاتل مودی سے محبت ہے۔پاکستان کے دشمن وہ ہیں جنہوں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سلامتی کیلئے جندال سے خفیہ مشاورت کی۔سرکاری اجتماعات کے ذریعے نواز شریف کو سہارا دینے کا وقت بیت چکا۔ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کی امید اور وفاق پاکستان کے استحکام کی واحد علامت کیطور پر ابھرے ہیں۔

متعلقہ عنوان :