․رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی، 9ملزم گرفتار،ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، جلائو گھیرائو اور منشیات فروشی میں ملوث تھے

ہفتہ 27 مئی 2017 22:12

․رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی، 9ملزم گرفتار،ٹارگٹ کلنگ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 9ملزم گرفتار کر لئے جو ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، جلائو گھیرائو اور منشیات فروشی میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے 9ملزم گرفتار کر لئے، سرجانی اور اجمیر نگری سے 5ملزم گرفتار کئے گئے ۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، جلائو گھیرائو اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن اور پاکستان سے ہے ۔ مبینہ ٹائون سے اسٹریم کرائم میں 3ملزم اور قائد آباد سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ۔ (ن م)

متعلقہ عنوان :