رمضان المبارک، شدید گرمی کے باوجود ہفتہ کو کاروباری مراکز میں خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کا رش

کراچی کمپنی، آبپارہ مارکیٹ، جناح سپر، سپر مارکیٹ اور دیگر تجارتی مقامات سمیت یوٹیلٹی اور کیش اینڈ کیری سٹورز پر دن بھر کاروبار زندگی عروج پر رہا

ہفتہ 27 مئی 2017 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے شروع ہوتے ہی شدید گرمی کے باوجود شہر اقتدار کے کاروباری مراکز میں خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کا رش لگ گیا،کراچی کمپنی، آبپارہ مارکیٹ، جناح سپر، سپر مارکیٹ اور دیگر تجارتی مقامات سمیت یوٹیلٹی اور کیش اینڈ کیری سٹورز پر دن بھر کاروبار زندگی عروج پر رہا،ملک بھر میں (آج)اتوارکو پہلا روزہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے آغاز پر ہفتہ کو جڑواں شہروں کی مارکیٹوں اورتجارتی مقامات پر شدید گرمی کے باوجود خریداری کیلئے لوگوں کا رش رہا۔کراچی کمپنی، آبپارہ مارکیٹ، جناح سپر، سپر مارکیٹ اور دیگر تجارتی مقامات پر خریداری کیلئے لوگوں کا رش معمول سے زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں رعایت دینے سے ان سٹوروں میں خریداری کیلئے لوگوں کی تعداد معمول سے زیادہ رہی۔

علاوہ آزیں کیش اینڈ کیری سٹوروں اور سبزیوں ،پھلوں اورگوشت و مرغی کی دکانوں پر بھی معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا ۔ نجی مارکیٹ میں خریداری کیلئے آنے والے ایک شہری محمداقبال نے بتایا کہ رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں خریداری کیلئے آ یا ہوں ، تقریباً دو ہفتے کا سٹاک خریدا ہے کیونکہ روزوں میں ہر روز خریداری کیلئے آنا مشکل ہوجاتا ہے۔(ار)