ملک کوزراعت میں خود کفیل بنانے میں زرعی سائنسدانوں کا کردار بہت اہم ہے، سکندر حیات بوسن

رواں سال ملک میں فصلوں کی بھرپور پیداوار میں کسانوں کی محنت اور سائنسدانوں کی کوششیں شامل ہیں، وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 22:14

ملک کوزراعت میں خود کفیل بنانے میں زرعی سائنسدانوں کا کردار بہت اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ملک کوزراعت میں خود کفیل بنانے میں زرعی سائنسدانوں کا کردار بہت اہم ہے، رواں سال ملک میں فصلوں کی بھرپور پیداوار میں کسانوں کی محنت اور سائنسدانوں کی کوششیں شامل ہیں ۔وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے یہ بات ہفتہ کو این اے آر سی میں سائنسدانوں کی نمائندہ جماعت (پارسا) کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے پارسا کے نو منتخب امیدواران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کوزراعت میں خود کفیل بنانے میں زرعی سائنسدانوں کا کردار بہت اہم ہے، رواں سال ملک میں فصلوں کی بھرپور پیداوار میں کسانوں کی محنت اور سائنسدانوں کی کوششیں شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزارت خوراک وتحقیقپارسا سے بھرپور تعاون کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک و تحقیق اور قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ بھی پی اے آر سی اور این اے آر سی کے مسائل حل کرنے کیلئے بہت کام کر رہی ہیںاور تحقیق کے کاموں کیلئے حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈز کے حصول کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خوراک کے تحفظ کے حوالے سے بڑے چیلنجز در پیش ہیںاس لئے زرعی سائنسدان اور ملازمین پہلے سے زیادہ جانفشانی سے کام کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے کسان بھائی آپ سب کی طرف دیکھ رہے ہیںکہ ہمارے ملک کے زرعی سائنسدان زراعت کی پیداوار کی بڑھوتی کیلئے نت نئی ایجادات متعارف کرائیں جس سے ہمارا ملک خوراک کے میدان میں خود کفیل ہواور ہم کسان بھی خوشحال ہوں۔

متعلقہ عنوان :