وفاقی پولیس نے تین شراب فروشوں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے منشیات، مال مسروقہ برآمد کرلیا، مقدمات درج

معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف کا رروائیاں تیز کر کے ان کی گرفتاری یقینی بنائیں، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد

ہفتہ 27 مئی 2017 22:15

وفاقی پولیس نے تین شراب فروشوں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے منشیات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) وفاقی پولیس نے تین شراب فروشوں سمیت 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1460لیٹر شراب ، 30ڈبے بئیر ، چار بو تلیںشراب ، ایک عددمسروقہ مہر ان کا ر ،مسروقہ مو ٹر سائیکل 125 بر آمدکرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا ہے کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو جرائم پیشہ عنا صر سے پا ک کیا جا ئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت و شراب فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران تین شراب فروشوں اور دیگر جر ائم میں ملو ث08ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھا نہ تر نو ل پولیس کے آصف رضا اے ایس آ ئی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر سرچ وارنٹ خا نہ تلا شی حا صل کرکے ڈھو ک رمضا نیہ بھینسوں کے با ڑ ے میں ریڈ کرکے ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کرکے 1440لیٹر کھلی شرا ب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

اسی طر ح تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کے ثنا ء اللہ اے ایس آئی معہ دیگر ملازمان نے ملزم ھیبت اللہ کو گرفتار کرکے 30ڈبے بئیر معہ چار بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کھنہ پولیس کے سب انسپکٹر غلا م محمد شاہ نے دوران گشت ملزم حیدر مسیح سے 20لیٹر شراب بر آمد کر لی۔ تھا نہ سہا لہ پولیس کے ذوالفقار احمد اے ایس آئی نے مو ٹر سائیکل کی واردات میں ملو ث دو ملزمان محمد طفیل اور ذوالفقار سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ہنڈ ا125رجسٹر یشن نمبر MBK-1806برآمد کرلیا۔

اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے منیر خا ن سب انسپکٹر دو ملزمان سجا د حسین اور حیا ت خا ن سے مہر ان کا ر رجسٹر یشن نمبر MH-871سے قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر مسروقہ پائی گئی ۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے چیک ڈس آ نر کے مقدمہ میں ملوث ملزم نو ید اکر م کو گرفتار کر لیا، تھا نہ مار گلہ پولیس نے مقدمہ نمبر 119/16بجر م 392/411ت پ تھا نہ بھارہ کہو میں ملو ث گرفتار ملزم لیا قت کی ضما نت کے لیے ملزمان راجہ محمد اسحا ق اور محمد فاروق نے کا غذات جمع کر وائے جو تصدیق کروانے پرجعلی پا ئے گئے کو گرفتارکر لیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے اور دیگر جر ائم میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :