شیخوپورہ، لیسکو کا لائن مین بجلی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 27 مئی 2017 22:18

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) سٹی سب ڈویژن لیسکو کا لائن مین بجلی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا،بتایا گیا ہے کہ لائن مین سیکنڈ مقصود بٹ دوبجے ڈیوٹی پر کام کرنے کے لیے پہنچا جس نے مریدکے روڈ پر بجلی کی خرابی کی اطلاع ملتے ہی کمپلینٹ لیکر مریدکے روڈ پر پہنچ گیااور بجلی کی مرمت کا کام شروع کردیا اسی دوران لائن مین سیکنڈ کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیالائن مین کی کرنٹ سے ہلاکت کے بعد ایس ای واپڈا ،ایکسئن سٹی ،ایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن اور واپڈا کے درجنوں اہلکارجائے حادثہ پر پہنچ گئے جہاں پر لائن سٹاف دھاڑئے مار ما ر کرروتے رہے نوجوان لائن مین کی ہلاکت کے متعلق واپڈااہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابھی انکوائری کی جارہی ہے کہ کرنٹ کیسے اور کیوں لگا ہے اس میں سیفٹی آلات کی غفلت ہے یا پھر کوئی اوروجہ ہے دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے والے لائن مین کی لاش کو سٹی سب ڈویژن کے اہلکاروں کے ان کے ورثاء کے حوالہ کردیا ہے جہاں پر ان کے ورثاء دھاڑئے مار ما ر کرروہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :