امریکہ میں مسلمان خواتین کو دھمکانے سے روکنے پر ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

واقعہ ہالی وڈ ٹرانزٹ اسٹیشن پر ایک ٹرین میں پیش آیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،شناخت جیریمی جوزف کرسچیئن کے نام سے ہوئی ہے

ہفتہ 27 مئی 2017 22:31

امریکہ میں مسلمان خواتین کو دھمکانے سے روکنے پر ایک شخص نے چاقو کے وار ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) امریکہ کے شہر پورٹ لینڈ میں مسلمان خواتین کو دھمکانے سے روکنے پر ایک شخص نے چاقو کے پے درپے وار کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بی بی سی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ اس شخص نے دو آدمیوں پر چاقو سے بری طرح حملہ کیا ۔یہ واقعے ایک مسافر ٹرین پر پیش آیا۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک اور مسافر بھی اس دوران زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 منٹ پر ہالی وڈ ٹرانزٹ اسٹیشن پر ایک ٹرین میں کیا گیا۔ ایک متاثرہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دوسرے کی موت ہسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔پولیس نے ملزم کی شناخت جیریمی جوزف کرسچیئن کے نام سے ظاہر کی ہے جس کی عمر 35 سال ہے۔ پولیس نے اس پر قتل، اقدامات قتل، ڈرانے دھمکانے اور ممنوعہ ہتھیار رکھنے جیسے جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ملزم جن دو خواتین کو برا بھلا کہہ رہا تھا ان میں سے ایک نے سر پر سکارف پہنا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :