واشنگٹن کو اپنی افغان پالیسی کی تعمیل کیلئے پاکستان کے خلاف سرحد پار سمیت کوئی بھی موثر اقدام اٹھا لینا چاہیے‘ رکن امریکی کانگریس
ہمیں ایک مرتبہ پھر طالبان، حقانی نیٹ ورک، القاعدہ یا پاکستان میں موجود ان جیسے دیگر گروپس کیخلاف اسٹرائیک کاسوچنا پڑیگا‘ ایڈم کنزنگر
ہفتہ 27 مئی 2017 22:31
(جاری ہے)
امریکی ریاست الینوئے سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن رکن پارلیمنٹ نے مشورہ دیا کہ امریکہ پاکستان کے حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی کو سخت ترین بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں پاکستان کے ساتھ سختی برتنے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ جب صدر ٹرمپ اپنی افغان پالیسی پر بحث کررہے ہوں تو وہاں پر پاکستان کا ذکر بھی ضرور آئے گا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو سرحد بنانے کے حوالے سے کنزنگر نے کہا کہ ہم بارڈر سکیورٹی اور افغانستان کے بارڈر گارڈز کے منصوبے پر بات کرچکے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس وقت پھیلے ہوئے ہیں۔امریکہ کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی پر بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن نے کہا کہ ہمیں چند چیزوں کو اپنانے کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں ہمیں ایک مرتبہ پھر طالبان، حقانی نیٹ ورک، القاعدہ یا پاکستان میں موجود ان جیسے دیگر گروپس کے خلاف اسٹرائیک کو شروع کرنے کا سوچنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو مکمل طور پر پیچھے نہیں کرسکتے کیونکہ وہ دوسرے پہلو سے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.