ْکامونکی:پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدکرلی

ہفتہ 27 مئی 2017 22:44

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدکرلی ،بتایاگیاہے کہ فیصل ٹائون کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش عمران ڈوگر تھانہ صدر کے علاقہ گھنیاں پھاٹک کے قریب چرس فروخت کرنے میں مصروف تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ریڈکرکے ملزم کو رنگے ہاتھوںگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1120 گرام چرس برآمدکرلی،جبکہ تھانہ سٹی پولیس ملزم کامران ساکن سلامت پورہ اور سلمان ساکن کرمانوالہ کو گرفتارکرکے دونوں کے قبضہ سے آٹھ لیٹر شراب برآمدکرلی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :