پشاور،کوہاٹ جیل میں رمضان المبارک کی آمد پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث متعدد قیدیوں کو رہا کردیا

ہفتہ 27 مئی 2017 22:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) کوہاٹ جیل میں رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں کیمپ کورٹ کے انعقاد کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث متعدد قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحیٰ آفریدی کے احکامات اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ احمد سلطان ترین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جوڈیشل مجسٹریٹ xiiریاض اسلم داوی نے رمضان المبار ک کی آمد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں کیمپ کورٹ کا انعقاد کیا جہاں معمولی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے انہوں نے ایک درجن سے زائد قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے ۔

اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹxii ریاض اسلم داوی نے جیل حکام کے ہمراہ جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔انہوں نے قیدیوں سے تحریری درخواستیں وصول کرتے ہوئے انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور جیل حکام کو قیدیوں کے رہائشی بیرکوں ،طعام خانے اور غسل خانوں کی صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیںاور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں قیدیوں کیلئے سحر وافطار کے بہتر انتظامات کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :