کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہری رل گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 مئی 2017 05:20

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہری رل گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2017ء) رمضان المبار کی پہلی سحری میں بجلی کےبڑےبریک ڈاؤن نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ کراچی میں پہلی سحری سے چند گھنٹےقبل بجلی کےبڑےبریک ڈاؤن نے شہریوں کوپریشان کردیاہے۔ کراچی کا 70فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیاہے۔ کےالیکٹرک کےدعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ گلشن اقبال،گلستان جوہر،فیڈرل بی ایریا اورلیاقت آبادمیں اندھیرے کاراج ہے۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل،ملیر،نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن،نارتھ ناظم آبادمیں تاریکی چھائی ہوئی ہے۔ ادھر صفوراچورنگی،ائیرپورٹ کےاطراف کےعلاقےمیں بھی اندھیرا ہوچکاہے۔ برنس روڈ،مارٹن کوارٹر،موسمیات،نارتھ کراچی میں بجلی غائب ہوچکی ہے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سےعوام سخت پریشانی کاشکارہیں۔ ناظم آباد7نمبر،گلشن حدید،دستگیر،ابوالحسن اصفہانی روڈپربجلی غائب ہے۔ گلستان جوہربلاک13میں بھی سحری کےاوقات میں بجلی بند ہے۔ شہربھرکےمختلف علاقوں کےپمپنگ اسٹیشن بجلی بندہونےسےبندہوگئے ہیں۔پپری،حب پمپنگ اسٹیشن بجلی بندہونےسےبند ہیں۔

متعلقہ عنوان :