اقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے والے فوجی، پولیس اورسیویلین اہلکاروں کا عالمی دن آج منایا جائیگا

اتوار 28 مئی 2017 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے والے فوجی، پولیس اورسیویلین اہلکاروں (یو این پیس کیپرز) کا عالمی دن آج (پیر کو ) منایا جارہاہے۔اس سال اس دن کا موضوع’’دنیابھر میں قیام امن کیلئے سرمایہ کاری‘‘ رکھا گیاہے۔اس دن کے موقع پر دنیابھر میں بحرانوں سے دوچار خطوں میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام قیام امن کیلئے فرائض سرانجام دینے والے ہزاروں فوجیوں، پولیس اورسیویلین اہلکاروں کی خدمات پر روشنی ڈالی جائیگی۔

علاوہ ازیں 1948سے لیکر اب تک قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے 3500 فوجیوں واہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جن میں سی117 نے گزشتہ سال اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت چار ممالک میں ایک لاکھ 13ہزار فوجی، پولیس اورسیویلین اہلکار قیام امن کے اہم فریضے کو سرانجام دینے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

بحرانوں سے دوچار خطوں میں امن کے یہ رکھوالے سیاسی، سلامتی اورتیکنیکی نوعیت کے تعاون کے ذریعے امن کے قیام کو ممکن بنانے میں اپنا کردار اداکررہے ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے امن کے ان رکھوالوں کی ذمہ داریاں فائربندی کی نگرانی سے بڑھتے ہوئے بحرانوں کے خطے میں شہریوں کی حفاظت ، سابق جنگجووں کو غیرمسلح کرنے، انسانی حقوق کے تحفظ،قانون کی حکمرانی اورآزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے تک پھیل گئی ہے۔

یہ بھی ایک حقیقیت ہے کہ اقوام متحدہ کی اس اہم ذمہ داری کو نبھانے پر جو اخراجات آرہے ہیں وہ دنیا بھر کے تمام ممالک کے عسکری میزانیوں کا 1.5فیصد ہے۔اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ آپریشنز میں دنیا بھر کے 124ممالک کے فوجی، پولیس اورسیویلین اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :