پشاور کے تین گرڈ اسٹیشنوں پر مشتعل مظاہرین کا دھاوا ،ْ توڑپھوڑ کے بعد زبردستی اپنے علاقوں میں بجلی بحال کر دی

مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کی بیرونی دیوار اور گارڈ روم کوبھی نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ دیئے

اتوار 28 مئی 2017 12:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پشاور کے تین گرڈ اسٹیشنوں پر مشتعل مظاہرین کا دھاوا، سخی چشمہ گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کے بعد زبردستی اپنے علاقوں میں بجلی بحال کردی۔ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کی بیرونی دیوار اور گارڈ روم کوبھی نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ دیئے جس کے بعد پولیس اور واپڈا حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا تھاجس کے دوران ہزار خوانی سے ملحقہ علاقوں کے بند فیڈرخود کھول دیے گئے تھے۔فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، بجلی بحال نہیں کرتے تو خود ہی آگے آئیں گے۔انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر کے سو دیہات کی بجلی بحال کرا دی تھی اس دوران پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس دکھائی دی اور خاموش تماشائی بنی رہی۔

متعلقہ عنوان :