چینی حکومت نے سو ل ملازمین کیلئے نئی شرائط کا اعلان کر دیا

اعلیٰ ملازمین ملازمت چھوڑنے کے تین سال تک منافع بخش کاروبار نہیں کر سکتے کم درجہ ملازمین کیلئے مدت کی یہ حد دو سال ہو گی ، سرکاری دستاویزات میں اعلان

اتوار 28 مئی 2017 12:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) حکومت نے سول ملازمین کے دوبارہ ملازمت حاصل کرنے یا ملازمت کے ساتھ کوئی منافع بخش کاروبار کرنے پر نئی شرائط عائد کر دی ہیں ، ان پابندیوں کا مقصد ان ملازمین کو ذاتی منفعت کیلئے اپنے اختیار کو استعمال کرنے سے روکنا ہے ۔حکومت کی نئی شرائط میں کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین جو اعلیٰ منصب پر فائز ہیں یا انہیں ملکی سطح کا کوئی عہدہ ان کے پاس ہے، وہ ملازمت چھوڑنے یا ملازمت سے استعفیٰ دینے کے تین سال تک کسی ایسی تنظیم یا کاروبار سے وابستہ نہیں ہو سکتے جو ان کے سرکاری تجربہ کے مطابق ہو اور نہ ہی وہ کسی منافع بخش سرگرمی میںحصہ لے سکتے ہیں۔

سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے درجے کے ملازمین کو بھی ان شرائط کی پابندی کرنا ہو گی تا ہم ان کے لئے مدت کی یہ حد دو سال ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان پابندیوں کا اعلان چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ اور سرکاری اداروں نے مشترکہ اقدام کے طورپر کیا ہے ،ملازمت چھوڑنے والے افسران کو اپنے مستقبل کے پیشہ وارانہ منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کرنا ہو گا اور اگر وہ ممنوعہ مدت کے دوران کوئی ملازمت تبدیل کرتے ہیں تو اس کی بھی حکام کو رپورٹ پیش کرنا ہو گی ۔

سرکاری ہدایات میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ملازمین کی سخت نگرانی کریں ۔یادرہے کہ چین میں سول ملازمتیں بہتر مستقبل سمجھا جاتا ہے ، ان میں تنخواہیں روزانہ ملتی ہیں ،2015ء کے اختتام تک چین میں سول ملازمین کی تعداد 7.17ملین تھی۔

متعلقہ عنوان :