لاطینی امریکہ نے چینی سیاحوں پر توجہ مرکوز کر دی

135ملین چینی سیاحوں میں سے زیادہ سے زیادہ کو راغب کرنا چاہئے بحرالکاہل کاروباری اتحاد فورم کے اجلاس میں فیصلے ، 200 صنعتی رہنمائوں کی شرکت

اتوار 28 مئی 2017 12:50

وال پاریسو ،چلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) لاطینی امریکہ کی سیاحتی صنعت نے چینی سیاحوں پر اپنی نظریں مرکوز کر دی ہیں، آئندہ آٹھ سال کے دوران چینی سیاحوں کی تعداد 220ملین تک پہنچ جائے گی جو کہ اس وقت 135ملین کے قریب ہے ، اس لئے ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ ہم زیاد ہ سے زیادہ چینی سیاحوں کو لاطینی امریکہ کی طرف راغب کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فروغ سیاحت کے ادارے پروکولمبیا کے نائب صدر جولیان بوریرو نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا ہے، اس سلسلے میں چلی کے بندرگاہی شہر وال پاریسو میں ایک بزنس فورم منعقد کیا گیا جس میں صنعت سے تعلق رکھنے والے بحرالکاہل کے اتحادی اور علاقائی تجارتی شخصیات نے کولمبیا ، چلی ، میکسیکو اور پیرو سے شرکت کی ۔فورم میں کہا گیا ہے کہ ہمیں چینی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ لاطینی امریکی ممالک میں لانے کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے اور اس سلسلے میں مینڈرین چین میں زیاد ہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنی چاہئیں اور ایسے کھانوں کا بھی اہتمام کرنا چاہئے جو چینی ذوق کے حامل ہوں ۔ فورم میں بحرالکاہل کے 200سے زیادہ صنعتی رہنمائوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :