چین کا امریکہ کے سابق مشیر قومی سلامتی کی وفات پر اظہار افسوس

برے زنسکی نے چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ، چینی سفارتکار

اتوار 28 مئی 2017 12:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) امریکہ میں چینی سفارتخانے نے بر ے زنسکی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے کہ برے زنسکی سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے قومی سلامتی کے مشیر تھے جو گذشتہ روز 89سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، چینی سفارتخانے نے اسے ملک اور برے زنسکی خاندان کے لئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سفارتخانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک سفارتکار کے طورپر چینی عوام کے دیرینہ دوست تھے ،ان کی وفات چین اور امریکہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے،سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا جو 1978 ء میں پہلی بار چین کے دورے پر آئے جس کا مقصد چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا تھا ، وہ ایک زبردست سفارتکار تھے ۔

متعلقہ عنوان :