فزیکل کیمسٹری سنٹر پشاور یونیورسٹیمیں ریسرچ سیمینار کا اہتمام

اتوار 28 مئی 2017 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) فزیکل کیمسٹری سنٹر پشاور یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی ریسرچ سکالرز کیلئے ریسرچ سیمینار منعقد ہوا ،جس کی صدارت ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم خان نے کی جبکہ خصوصی مقرر گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے ڈاکٹر عبدالمقسط خٹک تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں سنٹر کے علاوہ یونیورسٹی کے دوسرے تدریسی شعبہ جات سے بھی ریسرچ سکالرز نے شرکت کی ،سیمینار کے آرگنائزر ڈاکٹر محمدطارق تھے خصوصی مقرر نے موضوع کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :