انڈونیشیا میں منشیات کے جرم میں12 سال جیل کی سزاکاٹنے والی آسٹریلوی خاتون واپس آسٹریلیا پہنچ گئی

اتوار 28 مئی 2017 14:20

ْ سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) آسٹریلوی خاتون سمگلر شاپیل کوربی انڈونیشیا میں 12 سال جیل کی سزاکاٹنے کے بعدواپس آسٹریلیا پہنچ گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشی حکام نے خاتون کی رہائی کے بعد اٴْس کی روانگی کے موقع پر سخت حفاظتی اقداما ت کیے تھے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کی صبح آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچی۔ شاپیل کوربی کو انڈونیشی میڈیا نے گانجا کوئین کا نام دے رکھا ہے۔ 2004ء میں اٴْسے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں چار کلوگرام چرس سمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اٴْس وقت وہ 27 برس کی تھیں۔ انڈونیشیا میں عدالتی کارروائی کے دوران کوربی کا یہ موقف رہا تھا کہ منشیات اٴْس بیگ میں رکھی گئی تھی اور وہ اس سے بے خبر تھی۔

متعلقہ عنوان :