مصباح الحق 43 برس کے ہوگئے ، اہلخانہ کیساتھ کیک کاٹا

اتوار 28 مئی 2017 14:50

مصباح الحق 43 برس کے ہوگئے ، اہلخانہ کیساتھ کیک کاٹا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے اپنی زندگی کی 43 اننگز کھیل لیں ، ریٹائرڈ لیجنڈ کرکٹر نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ کرکٹ سے دوری مصباح الحق کو اپنوں کے پاس لے آئی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق اب اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کہنے کو یہ ان کی تنتالیسویں سالگرہ ہے ، مگر لاہور کے کسی کیفے میں اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مصباح الحق سالگرہ مناتے کافی عرصے بعد دِکھے ہیں۔ کیک کاٹنے کے بعد مصباح الحق نے دوستوں اور بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا اور سیلفیز بھی لی،، لیکن سابق کپتان اب زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے ہیں ،میدان اس بار بھی کرکٹ کا ہے مگر کپتان بلے اٹھائے نہیں مائیک لئے چیمپئنز ٹرافی کے دوران میچز پر اپنی ماہرانہ رائے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :