بھارت کشمیریوںکا خون پانی کی طرح بہارہاہے ،عبدالرشید ترابی

اتوار 28 مئی 2017 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوںکا خون پانی کی طرح بہارہاہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،نریندرمودی مستند دہشت گرد ہیں عالمی برادری نے خاموشی کا روزہ نہ توڑ ا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگی جس سے پوری دنیا متاثر ہوگی،مہذب دنیا کے سامنے کشمیریوںکو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے،بچوں اور خواتین کے ساتھ وہ سلوک کیا جارہاہے جو تاریخ میں کسی استعمار نے نہیں کیا،ان خیالات کا اظہارانھوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت برہان وانی کے کتنے جانشینوں کو شہید کرے گا ہر کشمیری برہان وانی کا جانشین ہے،بھارتی فوج بچوں کے ہاتھوں شکست کھا چکی جس دن آزاد کشمیر اورمہاجرین کے لاکھوں نوجوان اس جہاد میںشریک ہوںگے بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں تاریخی سرنڈر ہوگا،بھارت کی خیر اسی میں ہے کہ وہ ہٹ دھرمی ترک کے کشمیریوںکو حق دے ورنہ ہندوستان کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا،عبدالرشید ترابی نے اقوام متحدہ ،یورپی یونین اوآئی سی سمیت دنیا کے تمام ادارے سے کہاہے کہ وہ کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم کانوٹس لیں،بھارت کو مظا لم سے باز رکھیںاور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق دلائیں،اسلامی ممالک مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوںکے قتل عام کے خلاف آواز بلند کریں اور ہندوستان کاسفارتی سیاسی اورمعاشی بائیکاٹ کریں،انھوںنے کہاکہ کشمیریوںنے آزادی کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیاہے وہ آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیںگے۔