جن کی اپنی کارکردگی صفر ہے وہ گرڈ سٹیشنز پر حملے کررہے ہیں‘ امیر مقام

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ گرڈ اسٹیشن پر حملے کا از خود نوٹس لیں‘ شہباز شریف دو سال میں توانائی منصوبہ مکمل کرسکتے ہیں تو پرویز خٹک کیوں نہیں‘ پچاس فیصد سے زائد لائن لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی لائینگے‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو دہشت گردی‘ توانائی بحران اور معاشی چیلنجز درپیش تھے آج ملک میں بجلی کی پیداوار 17 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 15:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جن کی اپنی کارکردگی صفر ہے وہ گرڈ سٹیشنز پر حملے کررہے ہیں‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ گرڈ اسٹیشن پر حملے کا از خود نوٹس لیں‘ شہباز شریف دو سال میں توانائی منصوبہ مکمل کرسکتے ہیں تو پرویز خٹک کیوں نہیں‘ پچاس فیصد سے زائد لائن لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی لائینگے‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو دہشت گردی‘ توانائی بحران اور معاشی چیلنجز درپیش تھے آج ملک میں بجلی کی پیداوار 17 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے۔

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو دہشت گردی‘ توانائی بحران اور معاشی چیلنجز درپیش تھے۔ مئی 2013 میں آج کے دن بجلی کی پیداوار 10800 میگا واٹ تھی آج ملک میں بجلی کی پیداوار 17ہزار میگا واٹ سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہا کہ تربیلا فور پر دن رات کام تیزی سے جاری ہے یقین ہے آئندہ سال بجلی کی پیداوار طلب سے کہیں زیادہ ہوگی۔

جن کی اپنی کارکردگی صفر ہے وہ گرڈ اسٹیشنز پر حملے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بجلی کے مسئلے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ گرڈ اسٹیشن پر حملے کے خلاف از خود نوٹس لیں۔ شہباز شریف دو سال میں توانائی منصوبہ مکمل کرسکتے ہیں تو پرویز خٹک کیوں نہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چار سال میں ایک میگا واٹ بجلی کا منصوبہ بھی نہیں بنایا۔ پچاس فیصد سے زائد لائن لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی لائینگے۔ (ن غ)