پشاور احتجاج کرنے والے اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تفصیلات محکمہ خزانہ اور اے جی آفس کو ارسال

اتوار 28 مئی 2017 16:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) محکمہ صحت اور تعلیم نے احتجاج کرنے والے اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی کٹوتی کی تفصیلات محکمہ خزانہ اور اے جی آفس ارسال کردی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے درجنوں ملازمین نے احتجاج کے دوران صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس کی جانب سے چالیس سے زائد اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے ۔ان اساتذہ سے ایک دن کی کٹوتی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز صوبے بھر میں ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن نے ہڑتال کی تھی ۔ جس کے باعث مریضوں کو شدید ترین مشکلات درپیش آ ئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت نے ینگ ڈاکٹرز کی تفصیلات بھی ارسا ل کر دی ہے جن سے ایک ایک دن کی ممکنہ طور پر تنخواہو ں کی کٹوتی کی جائیگی

متعلقہ عنوان :