اسلام ، روٹی ،کپڑااور مکان کے نام پر عوام سے ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کے اعتماد کو مجروح کیا ہے‘چوہدری رضا

اتوار 28 مئی 2017 16:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری رضا ٹھیکیدار نے کہا ہے کہ اسلام ، روٹی ،کپڑااور مکان کے نام پر عوام سے ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کے اعتماد کو مجروح کیا اور اپنے منشور کو ایک طرف رکھ کر ہمیشہ ذاتی اور گروہی مفادات کی آبیاری کی اور عوامی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ملک اثاثے خریدے ۔

(جاری ہے)

عوام اب کرپٹ مافیا کے خلاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکے ہیں اور لٹیروں سے قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی

متعلقہ عنوان :