پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں آگئی ہے ‘ اب کو ئی مائی کا لعل پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتا ، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو لطیف اکبر کی قیادت نے ناقابل شکست بنا دیا ہے

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کراچی ڈویژ ن کے مرکزی رہنما چوہدری عبدالقدوس کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 28 مئی 2017 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں آگئی ہے ، اب کو ئی مائی کا لعل پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتا ، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو چوہدری لطیف اکبر کی قیادت نے ناقابل شکست بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کراچی ڈویثرن کے مرکزی رہنما چوہدری عبدالقدوس نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے ہر دور میں غریب عوام اور محنت کشوں کے حقو ق کی آواز بلند کی ، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے دن رات محنت کی اور غریبوں کو ان کے حقوق دلائے ، یہی وجہ ہے کہ آج آزاد کشمیر بھر کے عوام پیپلزپارٹی کے بساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور کھڑئے رہیں گے ، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی عوامی طاقت کا ثبوت آمد ہ الیکشن میں دینگے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کشمیری پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور 2018کے الیکشن میں کشمیر کے بھٹو چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پی پی پی کی کامیابی کے لیے اپنا کردار اداکرینگے۔

متعلقہ عنوان :