پیپلز پارٹی آزاد کشمیرمیں کوئی اختلاف نہیں تمام کارکن صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں متحد و منظم ہیں،چوہدری محمد یٰسین نے اپنے دور حکومت میں عظیم کارنامے سرانجا م دئیے جو گذشتہ 60سالوں میں کوئی بھی حکمران نہ کرسکا

پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 28 مئی 2017 16:41

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب نے کہا ہے کہ ر پیپلز پارٹی آزاد کشمیرمیں کوئی اختلاف نہیں ہے تمام کارکن پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں متحد و منظم ہیں،چوہدری محمد یٰسین نے اپنے دور حکومت میں عظیم کارنامے سرانجا م دئیے جو گذشتہ 60سالوں میں کوئی بھی حکمران نہ کرسکا،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عظیم مشن کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے،پاکستان سمیت آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیداور چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی متحد و منظم ہے پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی بھٹو عزم پر عمل پیرا ہوکر عوام کی خدمت میں مصروف ہے جس سے ہر آنے والا دن پیپلز پارٹی پر عوام کا اعتماد بڑھا رہا ہے اور پیپلز پارٹی ایک ناقابل شکست قوت بن چکی ہے آئندہ الیکشن پاکستان میں بھی پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :