بین الاقوامی برادری یورپی، امریکی، اقوام متحدہ، اسلامی ممالک، بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ‘عبدالقیوم قمر

اتوار 28 مئی 2017 16:41

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وسابق ایڈ منسٹر یٹر عبدالقیوم قمرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی دنیا خاص کر یورپی، امریکی، اقوام متحدہ، اسلامی ممالک، بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور اس کو کہیں کہ وہ خود کو آزاد ملک سمجھتا ہے تو وہ کشمیریوں کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردیت دے ان کے حق کو بھی تسلیم کرے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں کشمیری نوجوان ، بوڑھے، بچوں، خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے۔

جو ظلم اور بربریت ہے۔ کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے دوسری طرف بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئے روز کشمیریوں کو شہید، زخمی، گرفتار کیا جا رہا ہے۔ صرف اس لیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں بھارت ان کو آزادی دینے کی بجائے ان پر تشدد ، فائرنگ، لاٹھی چارج کی انتہا کیے ہوئے ہے۔

آئے روز کشمیری شہید ہو رہے وہ قربانیاں اپنے وطن کشمیر کی آزادی کے لیے دے رہے ہیں۔ اگر بھارت اپنے آپ کو آزاد ملک کہلواتی ہے۔ جمہوریت پسندی کا دعویدار ہے۔ تو اس کو کشمیریوں کی طرف سے چلائی جانے والی آزادی کی تحریک کی قدر کرنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکال کر آزاد کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے وہ پاکستان کے بارڈر پر پاک افواج کے جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ا یک طرف بھارت ، آزادی کی جدوجہد کرنے والے پرامن شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے دوسری طرف پاکستان میں اس طرح کے واقعات پس پردہ بھی عالمی دہشت گرد طاقتوں کی سازشیں کا ر فرماہیں ملک سے محبت کرنے والا ہر شخص اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ملک کو مضبوط ، مستحکم ، پرامن ، جمہوری طاقت بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

دہشتگردی نے ملکی سا لمیت کوختم کرنے کیلئے اپناپورازورلگایامگرپاکستان کی جرت مندقوم نے ان کے تمام ارادوں میں پانی پھیردیامسلح افواج پاکستان جس طرح دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے انشاء اللہ بہت جلدپاکستان امن کاگہوارہ بن جائے گا۔بعض عناصرکوپاکستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی۔جان لیں پاکستان کی پشت پراورمسلح افواج پاکستان کی قیادت میں کشمیری قوم بھی کھڑی ہے۔اگرکسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتواس کی آنکھیں نکال دینگے

متعلقہ عنوان :