وزیر اعظم نوا زشریف نے ایٹمی دھماکہ کر کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا ،اب اقتصادی دھماکہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائینگے ‘کلبھوشن کے یار ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ‘پیپلز پارٹی نے کشمیراور کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ کیا ‘اس کی حکومت کی ہمیشہ ہندوستان نواز پالیسی رہی ‘تحریک انصاف ملکی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے ‘غیر ذمہ دارانہ رویے باعث ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ‘آزادکشمیر میں برادری ازم کی سیاست کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی ‘خورشید شاہ نے یہاں برادری کی بنیاد پر لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ‘ریاست میں ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کو فروغ دیا ‘بے نظیر کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہم مدد نہ کرتے تو اس وقت ہندوستان کا وہ نقشہ نہ ہوتا توجو آج ہے

وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر خان کا مظفر آباد میں یوم تکبیر کی مرکزی تقریب سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ میاں نوا زشریف نے ایٹمی دھماکہ کر کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا ،اب اقتصادی دھماکہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناے گا ،کلبوشن کے یار ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ،پیپلز پارٹی نے کشمیراور کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ کیا اور اس کی حکومت کی ہمیشہ ہندوستان نواز پالیسی رہی ،تحریک انصاف ملکی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ،آزادکشمیر میں برادری ازم کی سیاست کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی خورشید شاہ نے یہاں برادری کی بنیاد پر لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی اور ریاست میں ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کو فروغ دیا ،محترمہ بے نظیر بھٹو کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہم مدد نہ کرتے تو اس وقت ہندوستان کا وہ نقشہ نہ ہوتا توجو آج ہے ۔

(جاری ہے)

28مئی کو پاکستان ہندوستانی جارحیت سے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوا ایک ایٹمی پاکستان کشمیریوں کے لیے تقویت کا باعث ہے آزادکشمیر میں میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں شریعت کورٹ ختم نہیں کی اس کو عدالت العالیہ میں ضم کیا ہے علماء کرام تحقیق کے بعد بیان دیا کریں پہلی مرتبہ عالم جج کی آسامی رکھی گئی ہے اپوزیشن والے زبانیں نہ کھلوائیں پیپلز پارٹی کی نئی قیادت اچھل کود سے پرہیز کرے کارکنوں کو سرکاری ملازم نہیں حاکم بنانا چاہتا ہوں اس لیے ہر صورت بلدیاتی انتخابات اکتوبر تک کروائیں گے جو سرکاری ملازم حکومت کے خلاف دھرنے میں شریک ہو گا اس کے خلا ف سپیشل پاور ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دیتا ہوں چار سالوں میں اسی ارب روپے کا ترقیاتی پیکج آزادکشمیر کی تقدیر بدل دے گا جس کا کریڈٹ میاں نوازشریف کو جاتا ہے جو رمضان میں آزادکشمیر کا دورہ کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل پریس کلب میں یوم تکبیر کی مرکزی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا جس کی صدارت ضلعی صدر ن لیگ ڈاکٹر محمد عارف نے کی وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمدفاروق حیدر خان کی ہدایت پر آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم تکبیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا مرکزی تقریب سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان ،وزیر سماجی بہبود نورین عارف ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ،ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ عبد القیوم خان ،ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر،شفیق انقلابی سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کی میزبانی سٹی جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے کی ۔

اس موقع پر متفقہ طورپر منظور کی جانے والی قراردادوں میں میاں نواز شریف کی جانب سے 28 مئی 1998 کو کیے جانے والے ایٹمی دھماکے کے فیصلے کو پاکستان اور ملت اسلامیہ کی تاریخ میں اہم سنگ میل قراردیتے ہوے پاکستان میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ملکی اقتصادی ،معاشی ترقی،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اٹھاے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کااظہا کیا گیا اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،اجلاس میں میاں نوازشریف اور راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا گیا ۔

متفقہ طورپر منظور ہونے والی قرارداد میں وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں قائم حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی کو عوامی خدمت سے عبار ت کرتے ہوے اسے شاندار الفاظ میں سراہتے ہوے کارکنوں کی جانب سے بھرپور اعتماد کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آج تنقید کرنے والے یہ بتائیں کہ آصف زرداری نے انہیں کیا دیا تھا جب ان کی اپنی حکومت تھی اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے صدر حیا ت خان کے وفادار رہے چوہدری مجید نے لکھ کر دیا کہ ان کا پی پی سے کوئی تعلق نہیں نئے جنرل سیکرٹری کئی جماعتیں تبدیل کر چکے محاذ آرائی نہیں چاہتے مگر شائد وہ آج بھی اس خوش فہمی میں ہیں کہ سارے کام ان کی مرضی سے ہوں،ان کے پارٹی لیڈر جن کے نام پر وہ جمہوریت کا راگ الاپتہے ہیں ایوب خان کو ڈیڈی کہتے تھے ۔

مسلم کانفرنس کے صدر سے اختلاف جاگراں پراجیکٹ پر شروع ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ مجھے دیدومیں نے کہا کہ کوئی مال مفت نہیں آج وہ بھی شفافیت کا درس دیتے ہیں آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو بائیس ارب تک بڑھا دیا گیا ہے اب معذرت کی کوئی گنجائش نہیں کسی بھی منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال ہوا یا پھر وہ بند ہوا تو پھر اس میں ملوث نہ صرف تمام اہلکاران بلکہ اوپر کے ذمہ داران کے خلاف بھی کاروائی کی جاے گی ۔

واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی جگہ دونمبر ی کی شکایات ملی تو پھر کوئی بچے گا نہیں احتساب بیورو ایسا بنے گا کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اس میں ملوث سارے لوگوں کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبار ک میں آٹے کی قیمت میں مزید کمی کی ہے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ فوری طورپر کاروائی کرے عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاے ۔

تقریب سے خطاب کرتے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف، ممبران قانون ساز اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان، مصطفٰی بشیرنے کہا کہ ایجوکیشن کے اندر میرٹ قائم کرنا چاہتے ہیں سروس میں تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں یہ کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے اپوزیشن تعلیم میں تبادلوں کی آڑ میں ہڑتالیں نہ کرے وزراء نے کہا کہ اس وقت بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں پر فائرنگ کر کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔