پشاور ،جاوید ٹاؤن میں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

اتوار 28 مئی 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ جاوید ٹاؤن میں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق جبکہ 2 جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 2بیٹے جبکہ زخمیوں میں والدہ اوربارہ سالہ بیٹا شامل ہیں.

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق اتوار کے روز گلبہار جاوید ٹاؤن میں کبیر خان کی اہلیہ گھرکی صفائی کررہی تھی کہ اچانک کھڑکی کے ساتھ ہی گزری11ہزار کے وی کی ہائی ٹرانسٹمیشن لائن سے اس کا ہاتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خاتون کو بجلی نے پکڑا تو اس دوران گھر میں موجود کبیر خان اسے بچانے کیلئے آگے بڑھا تو بجلی نے اسے بھی پکڑا لیا یوں یکے بعددیگر ے ان کے 3 بیٹے والدین کو بچانے کیلئے بڑھے تو وہ بھی بجلی کرنٹ کی زد میں آگئے اور یوں کبیر اپنے 2 بیٹوں سمیت موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون 12 سالہ بیٹے مزمل سمیت بری طرح جھلس گئی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور نعشیں و زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :