صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے ملحقہ علاقوں میں 16گھنٹوں سے بجلی سے غائب

کسیکوحکام ٹرانسفارمر خرابی اوراہلکار نہ ہونے کا بہانہ بنارہے ہیں عوام کی وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے نوٹس لینے کی اپیل

اتوار 28 مئی 2017 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کیسکو حکام نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کے احکامات کی دہجیاں اڑادی کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ ،خان باغ ،مدرسہ روڈ اورملحقہ علاقوں کے عوام گزشتہ روز 16گھنٹوں سے بجلی سے محروم کسیکوحکام ٹرانسفارمر خرابی اوراہلکار نہ ہونے کا بہانہ بنارہے ہیں عوام کی وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق قدرتی دولت سے مالامال صوبے کے عوام بھاری بہر کم بل اور مختلف ٹیکسز اداکرنے کے باوجود زندگی کی تمام تر بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں کوئٹہ شہر سمیت صوبے بھر میں سردیوں کے موسم میں گیس نایاب ہوتی ہیں جبکہ گرمیوں شروع ہوتے ہی پانی اور بجلی غیب ہوجاتی ہے گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر کسیکو حکام نے وزیراعظم کے احکامات کی دہجیاں اڑاتے ہوئے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مختلف حیلے بہانوں سے جاری رکھی ہوئی ہے کاسی روڈ ،خان باغ مدرسہ روڈ سمیت دیگرمتعلقہ علاقوں کے عوام پر گزشتہ رات ایک بجے لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کیا گیا جو کہ اگلے دوپہر پانچ بجے تک جاری رہا اس حوالے سے کیسکو اعلی حکام سے بار بار رابطے کرنے کی کوشش کی گئی مگر کیسکو حکام طفل تسلیاں سے کام لیتے رہے اورعلاقے کے لوگوں نے پہلارمضان شریف مشکلات میں گزارا۔

متعلقہ عنوان :