ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کوبیوٹمز کے متعلق جامع بریفنگ دی

اتوار 28 مئی 2017 18:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا ۔وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے وفد کا بیوٹمز پہنچنے پر خیر مقدم کیا جس کے بعد انہیں بیوٹمز کے متعلق جامع بریفینگ دی گئی وفد کو بیوٹمز کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا گیا اوراساتذہ اور سنیئر حکام سے ملاقات بھی کروائی اساتذہ اور سینئر ممبران سے محنت کے بعدبیوٹمز کا تفصیلی دورہ کروایا گیا وفد نے وائس چانسلر احمد فاروق بازئی کی کاوشوں کو سرہاتے کہا کہ موجودہ حالات میں بلوچستان میں اس طرز کی یورنیورسٹی کا ہونا نہ صرف ایک اچھا امر ہے بلکہ یونیورسٹی کو دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی مشابہت دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ان تمام وفد کے اراکین کو میٹنگ روم میں تفصیلی رپورٹ دی گئی وفد میں شہر کے معززین اور دیگر شرکاء جن میں وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی جاوید اقبال ، وائس چانسلر تربت یونیورسٹی عبدالرزاق صابر، وائس چانسلر لورلائی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان،پرو وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی،ڈی جی جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے نظر السلام، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نوید شاہ،ایڈیشنل سکیرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن گورنمنٹ آف بلوچستان کے حبیب اللہ ناصر ،انڈسٹریلیسٹ امتیاز رسال گار،نمائندہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس،پریزڈنٹ چمن چیمبر آف کامرس ،نمائندہ لسبیلہ چیمبر آف کامرس،گوادر چیمبر آف کامرس اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیز کے ڈینز اور ڈائریکٹر ز نے شرکت کی۔

دوران گفتگوباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تما شرکاء نے تعارف کے ساتھ ساتھ بیوٹمز یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سرہاتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام شعبوں کی تعریف کی ۔جناب پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی ستارہ امتیاز کا شکریہ ادا کیا اور یہ کہتے ہوئے کہ میں یونیورسٹی کے انفرا اسٹریکچر اواکوالٹی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

اس میٹنگ کا مقصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ یہ وقت عمل کا ہے اس لئے ہمیں طلباء و طالبات کے لئے عملی مواقع مہیا کرنے ہونگے۔تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان رابطے بڑھانے اورطلباء کیلئے انٹرن شپس لازمی اور عملی طورپر انجام دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جس میں استاد کے عمل دخل کو مزید بڑھانے خواہش ظاہر کی گئی۔بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس امر کو بار بار دورایا گیا کہ بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے، تمام شرکاء کے اظہار خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے ایک ایکشن پلان ترتیب دیا جس کے مختلف نقاط مندرجہ ذیل ہیں۔

اس فورم کی ہر چھ مہینے میں ایک دفعہ میٹنگ لازمی بلائی جائے ، تمام اسٹوڈنٹس انٹرن شپ لازماً کرے گے۔ یونیورسٹیز کے اورِک ڈیپارٹمنٹ اور اسٹوڈنٹ ڈیپارمنٹ کم ازم کم 10فی صدطلباء طالبات کو انٹرن شپ دلائینگے،انٹرن شپس کے اغراض ومقاصد سپر وائزر کی مدد سے وضاح کیے جائینگے اور انٹرشپ مکمل ہونے پر طالب علم اپنی ایک مکمل انٹرنشپ رپورٹ جمع کروائے گا اور سپر وائزر اس رپورٹ کو آئندہ کے لئے انٹرنشپ پروگرام ترتیب دینے میں مدد حاصل کرے گا،ایچ ای سی کم از کم ایک پرپوزل ہر یونیورسٹی کیلئے مختلف پروگرام جیسے کے ٹی ڈی پی،یونورسٹی، ٹیکنیکل سپورٹ پروگرام اور نیشنل ریسرچ پروگرام شامل ہیں۔

پرپوزل یورسٹی ار متعلقہ انڈسٹری کے باہمی تعاون سے بنایا جائے گا جس میں ایچ ای سی پرپوزل بنانے میں مدد دے گی ،یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں ریسرچ کا رجحان بڑھایا جائیوائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز کے لئے تعاروفی کلمات پر تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی بیوٹمزآمد پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :