پشاور میں گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرنے والے سارے بجلی چور تھے ، چاہے جتنا بھی جلوس نکالیں بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے ، ایک سیاسی جماعت اور صوبائی حکومت بجلی چوروں کی سرپرستی کر رہی ہے ، بچت رجحان سے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے،وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 18:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پشاور میں گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرنے والے سارے بجلی چور تھے ، چاہے جتنا بھی جلوس نکالیں بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے ، ایک سیاسی جماعت اور صوبائی حکومت بجلی چوروں کی سرپرستی کر رہی ہے ، بچت رجحان سے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا رات 2بجے تک مارکیٹیں کھلی رہنا کوئی طریقہ کار نہیں ہے ، بچت رجحان سے بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ پشاور گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرنے والے سارے بجلی چور تھے چاہے جتنا بھی جلوس نکالیں بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اور صوبائی حکومت بجلی چوروں کی سرپرستی کر رہی ہے ۔(ن م)

متعلقہ عنوان :