ترک فوج کا شمالی عراق میں فضائی حملوں کے دوران 13کرد باغیو ںکو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں اواسین باسیان کے علاقے میں سات مقامات کو ہدف بنایا تھا، ان علاقوں میں مارے جانے والے کرد عسکریت پسند حملوں کی تیاری میں مصروف تھے،فوج کا بیان

اتوار 28 مئی 2017 18:30

؂انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) ترک فوج نے شمالی عراق میں فضائی حملوں کے دوران کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے 13باغیو ںکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ ہوائی حملوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے تیرہ جنگجوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فوج کے مطابق ترک جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں اواسین باسیان کے علاقے میں سات مقامات کو ہدف بنایا تھا۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں مارے جانے والے کرد عسکریت پسند حملوں کی تیاری میں مصروف تھے۔ ترک فوج کے مطابق ایک علیحدہ فضائی کارروائی میں ترکی کے جنوب مشرقی صوبے وان میں لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی شام کردستان لیبر پارٹی کے 10 دیگر باغیوں کو ہلاک کر ڈالا۔ترکی ، امریکا اور یورپی یونین تینوں فریق کردستان لیبر پارٹی کو دہشت گرد تنظیم گردانتے ہیں۔پارٹی نے 3 دہائیوں سے ترکی کے جنوب مشرق میں بغاوت شروع کر رکھی ہی.. اور عراق کے شمال میں ترکی کی سرحد کے نزدیک پہاڑوں میں اس کے عکسری کیمپ بھی موجود ہیں۔ کردستان ورکرز پارٹی کو امریکا، ترکی اور یورپی یونین دہشت گرد گروپ قرار دے چکے ہیں۔