سری لنکا ، شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، ہلاکتوں کی تعداد 146ہوگئی ،مزید بارشوں کی پیشگوئی
سری لنکن حکومت نے اقوام متحدہ اور پڑوسی ممالک سے امداد کی اپیل کردی امدادی کارکنوں نے کیچڑ میں پھنسے ہوئے 50 زخمیوں کو بچا لیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ابھی بھی 112 افراد لاپتہ ہیں، مدد کیلئے فوجی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر روانہ ،بارشوں اور سیلاب سے 4لاکھ 15ہزار افراد متاثر ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ اور ملیریا کے پھیلا کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،وزیر صحت راجیتھا سینارتنے
اتوار 28 مئی 2017 18:30
(جاری ہے)
اتوار کو سیلابی پانی میں کمی دیکھی گئی تاہم بہت سے دیہات میں اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
جمعے سے شروع ہونے والے تیز بارشوں کی وجہ سے علاقے میں سیلابی ریلے آئے جس سے اب تک 146 لوگ ہلاک اور پچاس ہزار سے زائد کو نکل مکانی پر مجبور ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ 112 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور مدد کے لیے فوجی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے کیچڑ میں پھنسے ہوئے پچاس زخمیوں کو بچا لیا ہے۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔سری لنکن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور پڑوسی ممالک سے امداد کی اپیل کی گئی ہے خاص طور پر متاثرہ علاقوں میں تلاش اور ریسکیو آپریشن کیلئے مدد کی درخواست کی گئی ہے ۔سری لنکا کے اخبار ڈیلی مرر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انڈین نیوی کا دوسرا بحری جہاز آئی این ایس شاردل امدادی اشیا اور چھوٹی کشتیاں لے کر کولمبو پہنچ گیا ہے۔پہلا بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کرچ سنیچر کو پہنچا تھا۔ امدادی ٹیمیں بارش رکنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دور دراز علاقوں میں امداد پہنچا رہی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ یہ گذشتہ 14 برسوں کے بعد سب سے بڑا سیلاب ہے۔ اس سے پہلے مئی 2003 میں شدید بارشوں کی وجہ سے 250 لوگ ہلاک اور دس ہزار گھر تباہ ہوگئے۔کلوٹرا ضلع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کلوٹرا ضلع کے ویانگلا گا و ں جہاں جمعے کو آنے والے سیلاب کے بعد یہ گائو ں ڈوب گیا ہے۔ گھر، عبادت گاہیں، سکول اور دکانیں سب کچھ پانی کی نظر ہوگئے ہیں۔صرف اس ضلع میں 50 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ سڑکیں بھی ڈوب گئی ہیں اور رہائشی امدادی سامان اور اپنے گھروں کو جانے کے لیے کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں، یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔علاقے میں شدید سیلاب سے علاوہ مٹی کا تودہ گرنے سے سات لوگ ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے چھ بچے تھے۔ حکام کے مطابق پانی کی سطع میں آہستہ آہستہ کمی دیکھنے کو آرہی ہے تاہم پیر کو مزید بارش کی پیشنگوئی کے بعد رہائشی خوفزدہ ہیں۔ملکی وزیر صحت راجیتھا سینارتنے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ اور ملیریا کے پھیلا کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔سری لنکا میں مون سون کے موسم میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنا معمول کی بات ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.