Live Updates

پاکستانی عوا م کے ٹیکس کا پیسہ چوری کر نے وا لے پا نامہ لیکس کے چوروں سے اگر جان چھڑا نی ہے اور ملک کی لوٹی ہوئی دو لت وا پس لانی ہے تو عمران خان کا ساتھ دو، اگر بیس سال پہلے اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان جیسا لیڈر بن جاتا تو آج ہمارا ملک دنیا کا سب سے تر قی یا فتہ ملک ہو تا،آج کا دور تعلیم سائنس اور ٹیکنا لوجی کا دور ہے جس کی بدولت آج پوری دنیا گلو بل ویلج بن چکی ہے، سا بق حکو متو ں نے اپنے ووٹ کی خا طر معا شرے کے نا اہل لو گو ں کو اسا تذہ بھر تی کر کے تعلیم کا بیڑا غر ق کیا، تحریک انصا ف کی حکو مت نے تعلیمی میدا ن میں اصلا حا ت لائی ہیں جس کی بد و لت آج سر کا ری تعلیمی ادا رو ں پر عوا م کا اعتماد بحا ل ہوا ہے وہ وقت دور نہیں جب ہم تعلیمی میدا ن میں سب سے آگئے ہونگے

وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی کا تقریب سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوا م کے ٹیکس کا پیسہ چوری کر نے وا لے پا نامہ لیکس کے چوروں سے اگر جان چھڑا نی ہے اور ملک کی لوٹی ہوئی دو لت وا پس لانے ہے تو عمران خان کا ساتھ دو اگر بیس سال پہلے اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان جیسا لیڈر بن جاتا تو آج ہمارا ملک پاکستان دنیا کا سب سے تر قی یا فتہ ملک ہو تا۔

آج کا دور تعلیم سائنس اور ٹیکنا لوجی کا دور ہے جس کی بدولت آج پوری دنیا گلو بل ویلج بن چکی ہے جن مما لک نے تعلیم سائنس اور ٹیکنا لوجی میں تر قی کی وہ آج پوری دنیا پر راج کر رہے ہیںبد قسمتی سے سا بقہ حکو متو ں نے اپنے ووٹ کی خا طر معا شرے کے نا اہل لو گو ں کو اسا تذہ بھر تی کر کے تعلیم کا بیڑا غر ق کیااب وقت بدل چکا ہے پا کستان تحریک انصا ف کی حکو مت نے تعلیمی میدا ن میںبہت سا ری اصلا حا ت لائی ہیں جس کی بد و لت آج سر کا ری تعلیمی ادا رو ں پر عوا م کا اعتماد بحا ل ہوا ہے وہ وقت دور نہیں انشااللہ ہم بھی تعلیمی میدا ن میں سب سے آگئے ہونگے۔

(جاری ہے)

وہ 2کروڑ رو پے کی لا گت سے پختگی و بحا لی لا کھ پتی چو ک تا چو نا کا ری سڑک کے سنگ بنیاد کی افتتاح اور نشتر پبلک سکو ل و کا لج کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر رکن قو می اسمبلی ڈا کٹر محمد اظہر خا ن جدو ن،ممبر ضلع کو نسل و رہنما ء پی ٹی آئی علی خا ن جدو ن ،ممبر ضلع کو نسل نوا ں شہر محمد اقبا ل خا ن ،ایم ڈی نشتر پبلک سکو ل و کا لج آصف خا ن جدو ن نے بھی خطا ب کیا۔

مشیر ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ میرے حلقے کی ہر یو نین کو نسل میں اربو ں کے تر قیا تی کا م ہو رہے ہیں اور یو نین کو نسل نوا ں شہر میں 38کروڑ رو پے کے تر قیا تی کا م ہو رہے ہیں جس میں لا کھ پتی چو ک تا چو نا کا ری سڑک اور جھا نڑیاں نوا ں شہر سڑکو ں کے منصو بے شا مل نہیں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ جتنے تر قیا تی کا م میرے چا ر سا لہ دور میں ہو ئے اتنے گزشتہ 70سا لو ں میں نہیں ہو ئے ۔

انہو ں نے کہا کہ مر ی روڈ تو سعی منصو بہ ا نشا اللہ وقت سے پہلے مکمل ہو گااس میں تا خیر کی اصل وجہ بجلی ،پا نی ،سو ئی گیس اور ٹیلی فو ن کے محکمے ہیں جنہو ں نے تما م لا ئنیں نئی ڈا ل کر کنکشن بھی فرا ہم کر نے ہیں انشا اللہ آئندہ دو سے تیں ہفتو ں میں مر ی روڈ کے تما م پل مکمل ہو جا ئیں گے۔انہو ں نے کہا کہ جو لو گ آج تنقید کر رہے ہیں انہو ں نے اپنے دور میں ایبٹ آباد شہر کی تر قی کے لئے کو نسا بڑا کا م کیا ایک چڑی چو ک کے علا وہ اگر کو ئی کا م کیا تو عوا م کے سا منے ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہما رے دور میں یو نیو رسٹی ،کا لج ،سکو لو ں کے علا وہ ایبٹ آباد آباد شہر کی تر قی کے لئے اربو ں کے تر قیا تی کا م کروا ئے جس کا اندازہ عوا م خو د کر سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ آئندہ اے ڈی پی میں بھی ایبٹ آباد کی تر قی کے لئے بہت سا ری سکیمیں رکھیی گئیں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ انشااللہ جلد 18کلو میٹر حو یلیا ں دہمتوڑ با ئی پا س پر جلد کا م کا آغاز ہو نے وا لا ہے ایبٹ آباد شہر میں پا نی کی کمی پوری کر نے کے لئے گر یو ٹی فلو سکیم میں جند ر با ڑی سے نیا سورس شا مل کیا جا رہا ہے ۔

جب کہ صفائی اور پانی کے مشکلات کے حل کے لئے حکو مت نے وا سا کمپنی بنا دی ہے جس کو ٹی ایم اے اور وا سا کے اثا ثہ جات منتقل کر دئے گئے ہیں وہ اب کام کر رہے ہیں اور انشا اللہ اس میں بہتری آئی رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :