ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق کی پہلی سالگرہ، فیملی اور دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا

اتوار 28 مئی 2017 19:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بہت عرصہ کے بعد اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ اپنی 43ویں سالگرہ منائی ،یہ ٹیسٹ کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی پہلی سالگرہ تھی ، انہوں نے لاہور میں اپنی سالگرہ کا کیک فیملی اور دوستوں کے ساتھ کاٹا، اس سے قبل وہ اپنی سالگرہ زیادہ تر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اندرون ملک یا بیرون ملک مناتے تھے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان ، مصباح الحق نے لاہور کے مقامی کیفے میں رات 12بجے اپنی برتھ ڈے کا کیک کاٹا، اس موقع پر مصباح کی فیملی اور فرینڈز سب ہی موجود تھے،مصباح اپنی برتھ ڈے پر کافی ایکسائیٹڈ نظر آئے ، سابق کپتان نے کافی عرصے بعد اپنی سالگرہ اس انداز میں منائی،مصباح الحق 28 مئی 1974ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے،2001 میں ٹیسٹ اور 2002 میں انہوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا ، مصباح نے کچھ عرصہ قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 65سال بعد تاریخی فتح حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی،سوشل میڈیا پر بھی ان کے فینز انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آئے جبکہ ساتھی کرکٹرز نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :