پشاور،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے قاضی آصف لقمان کی صوبائی وزراء پر کرپشن کی الزامات کی سختی سے تردید

صوبائی حکومت نے کرپشن کے روک تھام کے لئے جو حکمت عملی تشکیل دی ہے اس کے تحت کسی کو بھی کرپشن میں ملوث پایا تو بلاجھجک کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے،میاں جمشید الدین کاکاخیل

اتوار 28 مئی 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی میاں جمشید الدین کاکاخیل نے قاضی آصف لقمان کی صوبائی وزراء پر کرپشن کی الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کرپشن کے روک تھام کے لئے جو حکمت عملی تشکیل دی ہے اس کے تحت کسی صوبائی وزیر ، ممبران اسمبلی یا پارٹی کے ذمہ داروں میں سے کسی کو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بلاجھجک کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے جس کے ثبوت ماضی میں صوبائی حکومت کا اپنے پارٹی وزیر کے خلاف کارروائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزراء پر کرپشن کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کھلم کھلا کہہ دیا ہے کہ اگر کسی کے پاس صوبائی وزراء ، ممبران اسمبلی یا اس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہو کرپشن ثابت ہو تو وہ جلد از جلد سامننے لایا جائے تاکہ صوبائی حکومت فوری طور پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ۔ انہو ںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کسی بھی قسم کے بدعنوانی میں مرتکب ہونے والے کی حمایت کبھی نہیں کرتے ۔ انہو ںنے بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی کا سیاسی مستقبل خطرے سے دوچار ہو تو وہ دوسروں پر بے جا الزامات کا سہارا نہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :