وزارت داخلہ کے ملازم کی خودکشی احتسابی نظام کی ناکامی پر مہرتصدیق ہے، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

اتوار 28 مئی 2017 20:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) پالیسی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریئے پر رکھی تھی جس کا مقصد ایسے ملک کا قیام تھا جہاں امن، یکساں انصاف اور اسلامی ثقافت کو فروغ دینا تھا لیکن آج ہمارے ملک میں اس کے برعکس ہر طرف کرپشن ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے لوگ ہم پر انگلی اٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سوئس بینکوں میں پاکستان کے 240 بلین ڈالر موجود ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن ہمارے ادارے اس معاملے میں کیوں خاموش ہیں، ایسا لگتا ہے کہ لٹیروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے اور ہر شخص کو بدعنوانی کے لئیا?زاد چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ملازم کی بیٹے کی ملازمت کے لئے خودکشی ہمارے خودسر احتسابی نظام کی ناکامی پر مہرتصدیق ہے۔ ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاستدان آج عزت دار بنے بیٹھے ہیں، ایسے لوگوں کو منتخب کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :