کراچی: رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کہ وفاقی حکومت ،واپڈا اور کے الیکٹرک دعوے جھوٹے نکلے،ضیاء الحسن فنجار
وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے سحری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے کے الیکٹرک اوراپڈا نے عوام کاجینا حرام کردیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 28 مئی 2017 20:12
(جاری ہے)
ن لیگ کے حکمران اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ ماہ رمضان میں بھی جھوٹ بولنے لگے ہیں۔کراچی سمیت پورے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ! آپ کے وزیر آپ کو بھی چکمہ دے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک اور سندھ کے دیگر اضلاع میں واپڈا نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔واپڈا اور کے الیکٹرک کو شہر میں من مانیاں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتی,کے الیکٹرک شہریوں کی بجلی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا تو دوسرا طریقہ بھی جانتے ہیں ،کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عام لوگ اور تاجربرادری متاثر ہورہے ہیں, شہرقائد کو اندھیروں میں دیکھ کر نیپرا کی خاموشی معنی خیز ہی,وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کنٹرول نہ کیا تو ہمارا دھرنا قیامت تک یاد رکھا جائیگا۔جبکہ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ نواز حکومت نے رمضان کے پہلے روز یبھی سندھ والوں کو نہ بخشا،وفاقی وزراہ پانامہ کرپشن کا داغ دھونے میں مصروف شہری بجلی کو ووہائی دے رہی ہے۔ سندھ کے کم و بیش تمام اضلاع نے بجلی کے بغیر سحری کی۔گذشتہ کئی گھنٹوں سے سندھ کے درجنوں دیہات بجلی سے محروم ہیں،وفاقی حکومت کے بجلی کے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے،سندھ کے شہری بجلی ہی نہیں گیس سے بھی محروم کر دیے گئے،نواز حکومت مسلسل سندھ کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔پہلی سحری میں ایک بار پھر پورا سندھ تاریکی میں ڈوب جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.