لاہور, بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے،اقوام متحدہ کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا نوٹس لی, ریاض حسین شاہ

اتوار 28 مئی 2017 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے۔ اقوام متحدہ کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

بھارت ریاستی طاقت کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ بھارت نے پوری وادی کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ مظلوم کشمیری بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہے۔ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں ۔ عالمی برادری بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر مجبور کرے۔ پاکستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی