مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈاعوام کی ترقی وخوشحالی ہے،سیاسی جماعتوں کومحض جھوٹے پروپیگنڈوں کے برعکس2018 کا انتظار کرناچاہئے،ایم ساجد عباسی

تبدیلی کے دعویداروں کو احتجاجوں سے فرصت نہیں مل رہی،سیاست صرف ووٹ لینے کانام نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 28 مئی 2017 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی بہترین حکمت عملی کے باعث آج ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف کے ملکی ترقی سے متعلق وژن اورمسلم لیگ(ن) کی بہترین طرز حکمرانی کے باعث2018ء کے جنرل الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی واضح طورپر نظر آ رہی ہے۔

اپنے بیان میںمسلم لیگی رہنماء ایم ساجد عباسی نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اپنی حکمت عملی کے باعث ملک کو دہشت گردی ،معاشی بدحالی اور توانائی بحران جیسے بڑے بڑے چیلنجز پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ، پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی 2018ء کے الیکشن میں کامیاب ہو کر ملکی ترقی کے متعلق اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کرے گی،مخالف سیاسی جماعتوں کو محض جھوٹے پروپیگنڈوں کے برعکس2018ء کا انتظار کرنا چاہیے اور عوام کے فیصلے کا انتظا رکرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروں کو دھرنوں اور احتجاجوں سے فرصت نہیں، خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ڈرامہ بازیاں چھوڑ کر عوام کے مسائل کی طرف توجہ دے،انہیں عوام کے مسائل اور مشکلات کی کوئی فکر نہیں، مسلسل دھرنے اور احتجاجی جلسے کررہے ہیں جو کہ کسی صورت خیبرپختوانخوا کے عوام کی مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاست صرف ووٹ لینے کا نام نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہی سیاست ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی جماعت ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی امنگوں اور امیدوں پر پورا اترے گی اور عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔

ایم ساجد عباسی کہاکہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملکی معیشت کی بہتری کے راستے میں رکاوٹیں پیدکرنے کی بجائے پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملکی ترقی کیلئے حکومتی کوششوں کی حمایت کریں،خدارا سیاست کو عداوت نہ بنایاجائے ،عدم برداشت کا رویہ ہماری ریاست او رقومی معیشت کیلئے زہرقاتل ہے،اختلاف رائے کے اظہار کیلئے مہذب انداز اختیار کیاجائے اور ایک دوسرے کی ذاتیات پر حملے نہ کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :