افغانیوں اورپاکستانیوں کے درمیان اخلاص نیک نیتی اور بھائی چارے کیساتھ کوئی راستہ نہیں ‘دو برادراسلامی ہمسائیہ ممالک کے ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے دور رہنایا ایک دوسرے کیلئے مشکلات پیدا کرنا زیادتی ہے

جماعت اسلامی بلوچستان کاچمن باب دوستی کھولنے، آمدورفت بحال کرنے خیر مقد م کا خیر مقدم

اتوار 28 مئی 2017 20:40

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان نے چمن باب دوستی کھولنے، آمدورفت بحال کرنے خیر مقد م کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانیوں اورپاکستانیوں کے درمیان اخلاص نیک نیتی اور بھائی چارے کیساتھ کوئی راستہ نہیں دو برادراسلامی ہمسائیہ ممالک کے ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے دور رہنایا ایک دوسرے کیلئے مشکلات پیدا کرنا زیادتی ہے دونوں ممالک کو اخلاص کیساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے دشمن اپنی ناپاک عزائم وسازشوں میں ناکام ہوجائیں بھارتی دہشت گردی میں تیرہ کشمیری شہید ہونا حکمرانوں کی مودی سرکار سے ذاتی کاروباری دوستی کا شاخسانہ ہے حکومت بھارتی جاسو س کو فوری پھانسی دیں تاکہ بھارت دہشت گردی وجاسوسی سے بازرہے روزہ داروں کی مجبور سے فائدہ اُٹھا کرمصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹاجائیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت رمضان المبارک سخت گرمی میں بجلی لوڈ شیڈنگ نہ کریں اور نہ مہنگائی پر کنٹرول رکھیں تاکہ روزہ دار عبادات کیساتھ روزہ رکھیں اورکاروبار زندگی جاری رہیں حکومت 9ارب روپے رمضان پیکیج کو صاف شفاف اور کرپشن سے پاک بنائیں غریب عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دیں تاجر رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی ومصنوعی مہنگائی اورزیادہ کمائی سے پرہیز کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں تاکہ مال واولادمیں برکت رہیں ۔

ایک طرف حکومت نے بجٹ کے ذریعے مہنگائی لائی تو دوسری طرف بجٹ کے کی آڑمیں تاجر نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھائی ہر طرف غریب کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہے ۔حکومت رمضان المبارک میں عوام کو خصوصی ریلیف دیکر مہنگائی پر قابو پالیں ،سخت گرمی میں روزہ داروں کو بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ اورٹریفک کے گھنٹوں جام جیسے مسائل سے نجات دلائیں ۔شہر وگردونواح میں سٹریٹ کرائمز ،اغواء ،چوری ڈاکے پر قابو پاکر عوام کو تحفظ فراہم کریں بچت بازار کوصرف ٹینٹ وخیمہ کیمپ تک محدود نہ کریں بلکہ ان بازاروں کو حقیقی طور پر بچت بازار وعوام کو ریلیف دینے کیلئے بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :