Live Updates

رمضان المبارک عبادتوں مغفرت جہنم سے نجات اور انفاق فی سبیل اللہ کا مہینہ ہے نوجوان جے آئی یوتھ میں شامل ہوکر برائیوں ومنکرات کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار اداکریں

جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ کا بیان

اتوار 28 مئی 2017 20:40

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں مغفرت جہنم سے نجات اور انفاق فی سبیل اللہ کا مہینہ ہے نوجوان جے آئی یوتھ میں شامل ہوکر برائیوں ومنکرات کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار اداکریں ‘معاشرتی برائیوں کے خلاف اور عوام کے مسائل حل کرنے اورگلی محلوں کے مسائل حل کرنے میں نوجوان اہم کردار اداکرسکتے ہیں قوم کا مستقبل نوجوان ہیں نوجوان اگر غافل ،ذمہ داریوں کا ادراک نہ رکھیں تومشکلات وپریشانی بڑھ سکتی ہے ۔

جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران رمضان المبارک کے قیمتی لمحات میں عبادات کیساتھ ممبر سازی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اہداف کے حصول کی جدوجہد تیز کردیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے دورہ لسبیلہ کے دوران دندر میں جے آئی یوتھ کے سپورٹس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی وجے آئی یوتھ کے رہنما وذمہ داران عبدالستاررونجہ ،مولانا عبدالمالک ودیگر بھی موجود تھے ہدایت الرحمان بلوچ، مولانا عبدالمالک اور عبدالستار رونجہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ،محب وطن اور اسلام سے محبت کرنے والے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں معاشی آئینی حقو ق دیے جائیں ان کی بہتر اندازمیں رہنمائی کی جائیں اور ان کے مسائل حل کیے جائیں جے آئی یوتھ انہیں ایک پلیٹ فار م پر متحد کرکے برائیوں ومنکرات کے خلاف تیار کریں گے تاکہ اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کی راہ ہموار ہوجائیں جے آئی یوتھ کو بلوچستان میں پچا س ہزار نوجوانوں کو ممبربناناہے اور نوجوان اگر اخلاص ونیک نیتی سے کام کریں تویہ ہدف بہت کم ہے اور چند دنوںمیں ہی یہ ہدف حاصل کرسکتے ہیں جماعت اسلامی کاخوشحال پاکستان فنڈ مہم اوراب یوتھ ممبر سازی مہم پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنانے کیلئے ہیں ہم اخلاص کیساتھ کام کریں گے تو مسائل ومشکلات ختم ہوگی اورقوم کو دیانت دار دین دار حکومت وحکمران میسر آئیگا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات