کوئٹہ ،،بلوچستان نیشنل پارٹی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ ظلم کے مترادف ہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

اتوار 28 مئی 2017 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور سردار عمران بنگلزئی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ ظلم کے مترادف ہے بجٹ کو مسترد کر دیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لو گوں کو اغواء کیا جا رہا ہے سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن ، چائینز کی عدم بازیابی حکومت کے لئے ایک چیلنج ہے کیونکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکامی سے دوچار ہے ایک طرف دعوے کئے جا رہے ہیں بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور صوبے میں95 فیصد امن بحال ہو چکی ہے مگر بد قسمتی سے اب تک نہ تو امن وامان بحال ہوئی اور نہ ہی صوبے میں کوئی ترقیاتی عمل سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں جس طرح سرمایہ دار طبقے کو نوازا گیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی صدر مملکت کی تنخواہ 600 فیصد سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف10 فیصد اضافہ کیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو وفاقی بجٹ میں کوئی ریلیف فراہم نہیں کی گئی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی صورت موجودہ حالات میں خاموش نہیں رہے گی بلوچستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا رمضان المبارک میں بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جو دعوے کئے جا رہے ہیں وہ حقائق کے برعکس ہے ۔

متعلقہ عنوان :