کوئٹہ،بنیادی کونسلز کے سالانہ انتخابات کا کامیابی سے ا نعقاد

سینکڑوں اراکین نے حق ووٹ کا آزادی سے استعمال کرکے جمہوری روایات کو برقرار رکھا

اتوار 28 مئی 2017 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہزارہ ٹاؤن بنیادی کونسلز کے انتخابات برائے سال 2017-18 جمعہ کو کامیابی اور جوش و خروش سے منعقد ہوا۔انتخابات میں پارٹی کے سینکڑوں اراکین نے اپنے حق ووٹ کا آزادی سے استعمال کرکے جمہوری روایات کو برقرار رکھیں۔ انتخابات میں بنیادی کونسل منور کالونی کا کابینہ میں منتخب ہونیوالے امیدواروں میں غلام حضرت، عبدالغنی وکیل زادہ،احمد علی، محمد رضا،محمد ایوب،برات علی،مبارک،آصف عزیز اور آصف شامل ہیں۔

بنیادی کونسل اقبال آباد کا کابینہ میں منتخب ہونیوالے امیدواروں میں محمد علی،مشتاق علی،نور محمد،جان محمد، طالب حسین، علی رحیمی، ہادی،محمد حسین اور علی نظر شامل ہیں۔بنیادی کونسل علی آباد کا کابینہ میں منتخب ہونیوالے امیدواروں میں عتیق ہزارہ، عارف ہزارہ، علی رضا،الطاف حسین،محمد حسین،نادر علی،نعمت اللہ،ملک جمعہ خان اور حاجی عبداللہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کامیاب امیدواران برائے بنیادی کونسل شاہی باغ میں علی بخش،محمد مہدی،محمد حسین ہزارہ،محمد علی،محمد رضا،رحیم ہزارہ،عید محمد،حسین علی اور محمد طاہر شامل ہیں۔کامیاب امیدواران برائے بنیادی کونسل ہزارہ ٹاؤن میں حبیب اللہ،کرار حسین،کربلائی موسیٰ،منور حسین، ماما رازق،محمد آصف خان اکبری،حاجی عبداللہ،محمد آصف اور علی رضا شامل ہیں۔

کامیاب امیدواران برائے بنیادی کونسل شوکت اسٹاپ میں عزیز اللہ،قیوم،طالب حسین،محمد علی چنگیزی،عظیم،مرزا علی،غلام حبیب،علی محمد اور خادم حسین شامل ہیں۔منتخب امیدواران برائے بنیادی کونسل حسین آباد میں صادق علی،بسم اللہ اخلاقی،فریدون،غلام عباس،محمدنسیم،عارف حسین،فرحان علی،علی یاوری اور غلام عباس شامل ہیں۔بنیادی کونسل شہید یوسفی کا کابینہ میں منتخب ہونیوالے امیدواروں میں امین بشردوست،عبدل محمد،علی حیدر،محمد انور،زمان قلندری،اسماعیل،علی جان حیدری،ظاہر اور خالق داد شامل ہیں۔

پارٹی کے ہزارہ ٹاؤن بنیادی کونسلز کے انتخابات کا ذمہ داری الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد رضا ہزارہ اور اراکین نے بخوبی نبھایا اور منتخب ہونیوالے ممبروں کو مبارکباد دیں اور امید ظاہر کی کہ آئندہ سال تک وہ اپنے پارٹی اور قومی فرائض کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :