چیف ایگز یکٹو لیسکو واجد علی کاظمی اور حکومت کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کی بندش کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا

لاہور سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ نے’’روزہ دار ‘‘ عوام کی چیخیں نکال دیں ‘دیہاتی علاقوںمیں سحری اور افطاری کے دوران بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اتوار کے روز بھی ختم نہ ہوسکی ’عوام کا وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کانوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 28 مئی 2017 22:00

لاہور/اسلام آباد/گوجرانوالہ/حافظ آباد/منڈی بہائوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) چیف ایگز یکٹو لیسکو واجد علی کاظمی اور حکومت کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کی بندش کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا ‘لاہور سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ نے’’روزہ دار ‘‘ عوام کی چیخیں نکال دیں ‘دیہاتی علاقوںمیں سحری اور افطاری کے دوران بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اتوار کے روز بھی ختم نہ ہوسکی ’عوام نے وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کر نیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے دعوئوں کے باوجود پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا رمضان المبارک کے آغاز میں بھی خاتمہ ہو سکا اور شہر وں میں 4سی6کی بجائے 8گھنٹے سے زائد تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ ہو تی رہی جبکہ چیف ایگز یکٹو لیسکو واجد علی کاظمی کا بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نہ کرنے کا دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ کا پلندہ نکلا کیونکہ اتوار کے روز بھی لاہور کے بعض علاقوں میں سحری اور افطاری کے دوران بھی لوڈشیڈ نگ کے کیساتھ ساتھ دن کے اوقات میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ ہو تی رہی ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :