لاہور،با دامی با غ سے بد نا م زما نہ منشیات فر وش گرفتار

قبضہ سے ڈیڑ ھ کلو چر س برآمدکرلیں

اتوار 28 مئی 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) با دامی با غ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کر یک ڈائو ن کرتے ہوئے بد نا م زما نہ منشیات فر وش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑ ھ کلو چر س برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی سٹی آ پر یشن ونگ عا دل میمن نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر جر ائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔

جس پر ڈی ایس پی با دامی با غ سر کل شمس الحق درانی نے ایس ایچ اوبا دامی با غ رضا ذاکر کی زیر نگر انی ٹیم تشکیل دی ۔جس پر ایس ایچ اورضا ذاکر نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ با دامی با غ کے علا قہ نظا می ہسپتا ل کے قر یب کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے بد نا م زما نہ منشیا ت فر وش ارشا د کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ڈیڑ ھ کلو چر س برآمدکرلی۔پو لیس نے ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر کے گر فتا ر کر لیا ۔پو لیس کے مطا بق یہ منشیا ت فر وش سا بقہ ریکا رڈ یا فتہ ہے۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :