ترکی میں تعینات اپنے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ دو ہفتوںمیں کرلیں گے، جرمن وزارت داخلہ

پیر 29 مئی 2017 10:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) جرمنی آئندہ دو ہفتوں کے دوران ترکی میں تعینات اپنے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ کر لے گا۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق ترکی میں اِنچِرلِک اڈے پر 250 جرمن فوجی تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فوجی داعش کے خلاف جنگ میں ترک افواج کی معاونت کر رہے ہیں۔ جرمن حکام نے گزشتہ ہفتے ہی ترکی میں تعینات ان فوجیوں کو اردن منتقل کر دینے کا عندیہ دیا تھا۔ حالیہ مہینوں کے دوران کئی مختلف وجوہات کی بنا پر ترکی اور جرمنی کے مابین تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :