Live Updates

نواز شریف اور عمران خان کے کیسز کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ اسد عمر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 مئی 2017 12:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کے کیس کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں قطری شہزادے کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔ بنی گالہ کیس میں دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بنی گالہ کیس میں چودہ سوالات کے دستاویزی جوابات دے دئے جائیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرکٹ کھیل کر پیسہ کمایا اور اس پیسے سے لندن فلیٹ خریدا اور وہی فلیٹ بیچ کر وہ پیسہ پاکستان لے کر آئے ۔ لہٰذا عمران خان کے کیس کا نواز شریف کے کیس کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے اور نہ ہی عمران خان کی نا اہلی کا سوال پیدا ہوتا ہے۔ اسدعمر نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات