سینیٹ میں وفاقی بجٹ پر بحث ، تحریک انصاف کی میثاق معیشت کی تجاویز ،چیئرمین نے حمایت کردی

پیر 29 مئی 2017 15:28

سینیٹ میں وفاقی بجٹ  پر بحث ، تحریک انصاف  کی میثاق معیشت کی تجاویز ،چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) سینٹ وفاقی بجٹ 2017-18 پر بحث شروع ہوگئی‘ پاکستان تحریک انصاف نے میثاق معیشت کی تجاویز دی ، اجلاس چیئرمین نے حمایت کردی‘ 12جون کو مشاورتی اجلاس کا مطالبہ کردیا گیا‘سینٹ سے تجاویز قومی اسمبلی کو ارسال کی جائیں گی‘ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سے اپنے شیڈو بجٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا جبکہ حکومتی جماعت کی طرف سے بجٹ سازی کے عمل میں ارکان پا رلیمنٹ کی شمولیت کیلئے اس معاملے پر سینٹ ہول کمیٹی میں بحث کی تجویز دے دی ۔

بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم اور دیگر شعبوں بشمول سماجی شعبے کے لئے فنڈز ناکافی ہیں تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

معاشی اعداد و شمار حقائق پر مبنی ہونے چاہئیں ہائوس رینٹ اور میڈیکل الائونس میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ مہنگائی کے لحاظ سے ناکافی ہے صحت کے لئے کوئی بجٹ نہیں ہے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم کے تحت ہیپاٹائٹس جیسے بڑے مرض کے لاج کیلئے سہولیات دی جائیں۔

پیپلز پارٹی نے اپنے شیڈو بجٹ کے ذریعے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے دو کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں تعلیمی شعبے کے لئے خاطر خواہ رقوم نہیں رکھی گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ قرضوں میں ڈوبی معیشت میں ترقی کے حوالے سے ترجیحات کے بارے میں چائس کم رہ جاتی ہیں معاشی استحکام کا سفر جاری ہے وہ وقت آئے گا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا ماڈل دوسرے ملکوں میں پڑھا اور پڑھایا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بجٹ سازی کے عمل میں اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت کے لئے اس معاملے کو سینٹ ہول کمیٹی میں زیر بحث لانے کی تجویز دی ہے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر بجٹ کی تیاری سے سماجی شعبے کے حالات تبدیل نہیں ہونگے۔ اصل مسئلہ غربت میں نکالنے کے لئے گروتھ کی حکمت عملی ہے۔ اس حوالے سے منصوب بندی ترقی و اصلاحات کو ڈرائیونگ سیٹ پر ہونا چاہئے یہاں ایف بی آر اور وزارت خزانہ حاوی ہوتی ہے فلاحی ریاست بنانے کے لئے بنانے کے لئے ضروری ہے معاشی ترقی میں وزارت منصوبہ ب ندی کو کلیدی کردار دیا جائے لاہور میں ٹیکس والے دس کروڑ روپے کی رشوت لیتے ہیں جو میثاق معیشت کے لئے تیار ہیں۔

میثاق معیشت کے لئے چیئرمین سینٹ بارہ جون کو مشاورتی اجلاس کی تاریخ دے دیں آئیں میثاق معیشت بنا لیتے ہیں قرضے لینے کے ایکٹ آف پارلیمنٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جائے۔ خیبر پختونخواہ میں پچاس پیسے سے فی یونٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہے قبائلی سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانا ہوگا فاٹا کے لئے مالیاتی کمیشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔