Live Updates

توہین عدالت نوٹس،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا

درخواست گزار نے میرے بیان کو حقائق کے برعکس پیش کیا ہے، عمران خان کا موقف یہ جواب پڑھ کر یہ بھی سمجھ نہیں آرہی کہ نوٹس کس بات کا دیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

پیر 29 مئی 2017 15:29

توہین عدالت نوٹس،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت نوٹس پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے جب کہ معاملے کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

اپنے جواب میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی توہین کا مرتکب ہوا نہ کبھی ایسا سوچا، اس اہم قومی ادارے کا احترام کرتا ہوں، صاف اور شفاف انتخابات کے لئے آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن پر یقین رکھتا ہوں، الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کے لئے پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں بھی متعدد تجاویز دی ہیں۔

9 جنوری کو وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست واپس لے لی تھی، درخواست گزار نے میرے بیان کو حقائق کے برعکس پیش کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کا جواب پڑھ کر ریمارکس دیئے کہ یہ جواب پڑھ کر یہ بھی سمجھ نہیں آرہی کہ نوٹس کس بات کا دیا تھا، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات